Friday, October 4, 2013

ایمان ناقص ہونے کے اسباب کیا ہیں ؟

اسلام علیکم !
نقصان ایمان کے سبب مندرجہ ذیل ہیں :
پہلا سبب : اللہ تعالی کے اسماء وصفات سے جہالت کی بنا پر ایمان میں نقص پیدا ہوتا ہے کیونکہ جب اللہ تعالی کے اسماء 

وصفات میں انسان کی معرفت کم ہوتی ہے تو اس کا ایمان بھی ناقص ہو جاتا ہے ۔

دوسرا سبب : اللہ تعالی کی کونی اور شرعی نشانیوں میں غور و فکر اور تدبر سے اعراض کیونکہ یہ نقص ایمان کا سبب 
بنتا ہے یا پھر کم از کم اسے وہیں ٹھرا دیتا اور اسے بڑھنے نہیں دیتا ۔

تیسرا سبب :
.معصیت اور گناہ کا ارتکاب کیونکہ گناہ کا دل اور ایمان پر بہت بڑا اثر ہے

چوتھا سبب :
اتباع واطاعت نہ کرنا ترک اطاعت یقینی طور پر نقص ایمان کا سبب ہے لیکن اگر اطاعت واجب ہو اور اسے 
 
بغیر کسی عذر .کے ترک کیا جائے تو وہ ایسا نقص ہے جس پر سزا اور ملامت بھی ہو گی 

مجموع فتاوی ورسائل :جلد 4/ صفحہ 52 ، فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ